Friday, August 31, 2007


شاگرد استاد سے
شاگرد (استاد سے) جناب آپ نے مجھے حساب میں صفر دیا ہے‘ سخت پریشان ہوں۔ استاد: میں اس لیے پریشان ہوں کہ اس سے نیچے کوئی اور ہندسہ نہیں جو میں تمہیں دیتا۔

مالک نوکر سے
مالک (نوکر سے) میرے پینے کے لیے ایک شرب میں سات چمچے چینی ڈال کر لاوٴ۔ نوکر: نہیں صاحب جی! آپ پر چیونٹیاں چڑھ جائیں گی۔
ایک دوست دوسرے دوست سے
ایک دوست (دوسرے سے) اگر دنیا میں پانی نہ ہوتا تو۔! دوسرا: تو پھر دودھ خالص ملتا
ماں منے سے: بیٹا جاوٴ ذرا ہمسائے سے چمچ مانگ کر لاوٴ۔ بیٹا: ماں انہوں نے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ماں: یہ لوگ بھی دن بدن کنجوش ہو گئے ہیں‘ جاوٴ الماری سے اپنا نکال لاوٴ۔

URDU JOKES

استاد
استاد نے ایک بچی سے گھر کے کام کی کاپی لی اور اسے دیکھنا شروع کیا‘ اس میں بہت زیادہ غلطیاں تھیں‘ ہنس کر کہنے لگیں ”تم اکیلی نے اتنی ساری غلطیاں کیسے کر لیں؟“ بچی نے معصومیت سے جواب دیا۔ ”مس! بھائی جان نے بھی میری مدد کی تھی۔